571

اسلام ہی ہر دور کا نجات دہندہ ہے

“اسلام ہی ہر دور کا نجات دہندہ ہے ”

تحریر : محمد شاہزیب

آج کی دنیا ایک طرف مادیت پرستی اور دوسری طرف معاشی کشمکش کی دوہری لعنت میں گرفتار ہے
اسلام ان دونوں سے نجات دلاتا ہے اور انسانیت کو ایک ایسا نظامِ حیات عطا کرتا ہے جو مادہ اور روح دونوں پر محیط ہے اور دونوں کے تقاضے بیک وقت پورے کرتا ہے.
مادیت پرستی کی لعنت نے انسان کی روح و قلب کا سکون لوٹ لیا ہے اور اس دنیا کو ایک مستقل کشاکش کا اکھاڑہ بنا دیا ہے.
دورِ جدید کے ان مہلک امراض کا علاج صرف اسلام ہی کے ذریعے ممکن ہے کیونکہ وہ روح کو مادہ پر قربان کرتا ہے نہ روح کی اہمیت میں اتنا غلُو کرتا ہے کہ مادی پہلو نگاہوں اور احساسات سے اوجھل اور دور ہوجائے, اسلام ان دو انتہاؤں کے درمیان نقطۂِ اعتدال کو واضح کرتا ہے اور انکے تقاضوں میں ہم آہنگی پیدا کرتا ہے بالکل اپنی میانہ روی کی تعلیمات کے عین مطابق.
جدید دور کی ترقی یافتہ دنیا جہاں مرضی بھاگ لے, دیر یا سویر دنیا کو اسلام کی آفاقیت کا احساس ہوکر رہے گا.
اگر دنیا اسلام کو بطورِ دین قبول نہیں بھی کرتی, تو بھی وہ اسلام کے پیش کئے ہوئے فسلفۂِ حیات کو کسی صورت زیادہ دیر نظر انداز نہیں کرسکے گی, اسکے قبول کرنے میں ہی نجات مضمر ہے..
رہی بات خالص اللہ کی رضا کے لئے انفرادی و اجتماعی سطح پر تگ و دو کرنے والے خالص لوگ, تو یہ بات سمجھنی اہم ہے کہ حق کی راہ کبھی بھی ٹھنڈی سڑک نہیں ہوا کرتی.
اسلام کے دورِ اوّل کے مسلمانوں کی طرح ہر حق پرست کو آزمائشوں, ابتلا اور ایثار و قربانی کے کٹھن اور جانگسل مراحل سے گزرنا ہے تب کہیں جاکر دنیا کو اسلام کی صداقت اور حقانیت پر مطمئن کیا جاسکے گا کیونکہ اسکی راہ میں جو بھی کوششیں اور قربانیاں کی جاتی ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں جاتیں,
صحابہ کرام اور مومنین و مجاہدین کی بے لوث قربانیاں, صوبتیں اور تکالیف بے سبب نہیں تھیں
سب کچھ تیاگ کر خالص اللہ کی رضا پر سرِ تسلیم خم کرنے والے کئی صدیوں تک دنیا کی تہذیب و ثقافت, تمدن و آداب, سائنس و معاشرت پر چھائے رہے.
زمین اور آسمان دونوں اس حقیقت پر گواہ ہیں.
وَلَيَنصُرَنَّ ٱللَّهُ مَن يَنصُرُهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ .
جو اللہ کی مدد کریں گے اللہ بھی ضرور انکی مدد کریگا. بے شک اللہ قوت والا اور غالب ہے.

آج افغانستان میں بوریا نشین درویشوں نے بے پناہ وسائل,جدید ترین ٹیکنالوجی اور دنیا کے سب سے طاقتور اور مہلک ہتھیاروں سے لیس سپر پاور اور اسکے اتحادیوں کو اللہ کی مدد سے شکستِ فاش دے دی ہے,برائی ذلیل و خوار ہوکر افغانستان سے نکلی ہے
بےشک اللہ بزرگ و برتر کا وعدہ سچا ہے

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں