1,308

تحریک انصاف کو سپورٹ کرنا جرم بن گیا

تحریک انصاف کو سپورٹ کرنا جرم بن گیا

ڈاکٹر ارشین فاطمہ کو صرف پانچ منٹ لیٹ پہنچنے پر معطل کر دیا گیا

نیوز ڈیسک(9نیوز) سرگودھا

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر آرشین فاطمہ جو کہ راولپنڈی کے ایک سرکاری ہسپتال میں 19 سکیل پر اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں کو ہسپتال ڈیوٹی پر صرف 5 منٹ دیر سے پہنچنے پر معطل کر دیا گیا



اس سلسلے میں ڈاکٹر ارشین فاطمہ نے نمائندہ 9 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں مجھے عمران خان کو سپورٹ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے لیکن میں ایسی ہزاروں نوکریاں عمران خان پر قربان کرنے کیلئے تیار ہوں
ملک میں جاری امپورٹڈ حکومت نامنظور تحریک میں ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ حصہ لیتی رہونگی
موجودہ حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں پی ٹی آئی اور عمران خان کو سپورٹ کرنے سے نہیں روک سکتے،



ڈاکٹر ارشین فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سوموار کو ویسے بھی اپنا استعفیٰ پیش کرنا تھا جسکی بنیادی وجہ میرا باقاعدہ سیاست میں قدم رکھنا اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ندیم افضل کے خلاف الیکشن لڑنا ہے،
میں آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی سے حلقہ این اے 88 سے ٹکٹ لینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ عمران خان میری محنت کو دیکھتے ہوئے ضرور ٹکٹ دین گے،

اس کے علاوہ میرے دو پرائیویٹ ہسپتال بھی ہیں جو کہ ایک سرگودھا اور دوسرا راولپنڈی میں ہے انکی مینجمنٹ بھی میری زمہ داریوں میں شامل ہے۔



ڈاکٹر ارشین فاطمہ کا نوکری سے معطل ہونے پر کہنا تھا کہ عمران خان جیسے عظیم لیڈر پر ایسی ہزاروں نوکریاں قربان کرتی ہوں اور اس امپورٹڈ حکومت کی نوکری کو میں جوتے کی نوک پر رکھتی ہوں

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور جلسہ میں شامل ہونے کیلئے ڈاکٹر ارشین فاطمہ کی قیادت میں ہزاروں کا قافلہ سرگودھا سے لاہور گیا تھا

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں