13

مولانا عرفان الحق حقانی کی 9 نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو، شیخ محمد ادریس شہید کے قتل پر فوری انصاف کا مطالبہ.

مولانا عرفان الحق حقانی کی 9 نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو، شیخ محمد ادریس شہید کے قتل پر فوری انصاف کا مطالبہ…!

علماء کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر، عوام سے اتحاد اور صبر کی اپیل..!

9 نیوز اسٹوڈیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ جمعیت علماء اسلام (س)، ترجمان دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور استاد الحدیث مولانا عرفان الحق حقانی نے شیخ محمد ادریس شہید کے قتل کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ محمد ادریس شہید کی شہادت کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے دینی طبقے کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مولانا عرفان الحق حقانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام کے تحفظ کیلئے عملی اور مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے عوام، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، صبر اور دینی اقدار کو مضبوطی سے تھامے رکھیں۔

مولانا نے کہا کہ شیخ محمد ادریس شہید کا مشن علم، امن اور دین کی خدمت تھا، جسے ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں