9

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر امریکہ اور عالمی اداروں کے بیانات سامنے

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر امریکہ اور عالمی اداروں کے بیانات سامنے

سٹریٹ آف ہرمز کی موجودہ صورتحال پر امریکہ اور عالمی اداروں کی جانب سے اہم بیانات سامنے آئے ہیں، جبکہ خطے میں بحری سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر غور جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق “پراجیکٹ فریڈم” اور دیگر بحری سیکیورٹی اقدامات پر عالمی سطح پر بحث ہو رہی ہے، جس کا مقصد اہم تجارتی بحری راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔

یونائٹد سٹیٹ سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق بحری سیکیورٹی مشن کے لیے ممکنہ تعیناتی زیر غور ہے، تاکہ خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب International Maritime Organization (آئی ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ اگر بحری راستوں میں کسی قسم کی بندش پیدا ہوئی تو اس کے نتیجے میں بڑے انسانی اور معاشی خطرات جنم لے سکتے ہیں۔

ادارے کے مطابق تقریباً دو ہزار بحری جہاز اور ان کے عملے کی حفاظت کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک نہایت اہم گزرگاہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر مشاورت جاری ہے، اور آنے والے دنوں میں مزید اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں