9

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے قاضی حسین احمد ہسپتال نوشہرہ میں جعلی اسناد پر بھرتیوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اہم کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ہسپتال میں جعلی اسناد کے ذریعے بھرتیوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جن پر تفصیلی انکوائری کی گئی۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ متعدد افراد نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملازمت حاصل کی۔

ایف آئی آر میں اسسٹنٹ رجسٹرار محمد الطاف (میڈیکل فیکلٹی خیبرپختونخوا)، خیال محمد (اسسٹنٹ کنٹرولر میڈیکل فیکلٹی پشاور)، آصف اللہ (ڈائیلاسز ٹیکنیشن قاضی حسین احمد ہسپتال نوشہرہ) کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ محمد اویس (ڈائیلاسز ٹیکنیشن)، صبا گل، انعامیہ اور ساحرہ بی بی کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نامزد ملزمان میں سے محمد اویس کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ بدعنوانی اور جعلی بھرتیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گ

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں