سیالکوٹ اک دردناک سانحہ ہے
سانحہ سیالکوٹ پوری انسانیت کے لیے اک بہت بڑا المیہ ہے:گلزار گیلانی

اسلام آباد (بیورو چیف)سانحہ سیالکوٹ اک دردناک سانحہ ہے اور ظلم وستم اور جبر کی بدترین تاریخ ہے سفاکیت بےدردی اور ظالمانہ یزیدی ذہن جو ہیں۔
گلزار گیلانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پوری انسانیت کے لیے اک بہت بڑا المیہ ہے۔
اسکی ایک بدترین مثال ہے جو ملک پاکستان میں پوری عوام اور ایک بلوے کے ساتھ ایک بے گناہ انسان پر اتنا ظلم و ستم ڈھانا پوری انسانیت کے لیے شرمناک ہے ۔
یہ جو ملک میں تعصبات اور بعض کو مذہب کے نام پہ جتنا کینہ اور عداوتیں پیدا کی گئی ہیں اسی کا شاخسانہ ہے امت کو اس مسلے پہ بڑے غور سے ایک قوم کی حیثیت سے مل بیٹھ کے سوچنا چاہیے کہ ایسے کثیف اور سنگدل اور سفاک ذہن جو عوام میں اس طرح کی جہالت اور سفاکیت اور بربریت کے طور پر انکے برین واشنگ کر رہے ہیں۔
اور اس قوم کو تشدد اور قتل و غارت کے راستے پہ لگا رہے ہیں یہ بہت بڑا المیہ ہے۔
ملک پاکستان انسانیت اور اسلام کے لیے ہے۔
ہمیں اسکا بہت درد اور تکلیف ہے بہت رنج اور غم ہے واقعہ زبان سے بیان ہی نہیں ہوتا اللّٰہ تعالیٰ ہمارے ملک میں عدل اور انصاف قائم کرے۔ اور عدالتیں اگر انصاف کریں صحیح سزائیں دیں اور عبرتناک سزائیں دیں تو آئندہ ایسے جرائم اور ایسے یزیدی درندگی کے فعل روکنے میں کامیابی مل سکتی ہے۔
بطور قوم ہر ذی الشعور شخص سیالکوٹ سانحہ پر افسردہ اور شرمندہ ہے۔