5

امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت، مگر فاصلے برقرار: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

مریکا سے مذاکرات میں پیشرفت، مگر فاصلے برقرار: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سربراہ مذاکراتی وفد ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں کچھ پیشرفت ضرور ہوئی ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اب بھی نمایاں اختلافات موجود ہیں۔

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر قالیباف نے امریکا کی جانب سے ناکہ بندی کے اعلان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دیگر ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں تو ایران کو اس سے روکنا کسی صورت ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ان کے مطابق مخالفین کا خیال تھا کہ ایران دو سے تین روز میں ہتھیار ڈال دے گا، تاہم ایران نے 40 روز تک مزاحمت جاری رکھی۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ایران، وینزویلا کی طرح کمزور ثابت ہوگا۔

ڈاکٹر قالیباف نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے نیٹو کو اس تنازع میں شامل کرنے کی کوشش کی، مگر اسے اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران ایران نے دشمن کے 170 سے 180 ڈرونز کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک جدید ایف-35 لڑاکا طیارے کو مار گرانا بھی ایک بڑی کامیابی تھی۔

انہوں نے ایران کی جنگی ٹیکنالوجی کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا، تاہم کہا کہ دشمن کو ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔

آخر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، تاہم کسی بھی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں