تہلکہ خیز فیصلہ، ایران اور امریکہ میں کشیدگی بڑھ گئی
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک 9 نیوز) اقوام متحدہ میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں ایران کو بھی نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔
امریکا نے ایران کے نائب صدر کے انتخاب پر شدید اختلاف کا اظہار کیا اور اس موقع پر امریکی اور ایرانی مندوبین کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔
امریکی نمائندے کرسٹوفر یو نے کہا کہ ایران کا انتخاب جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی روح سے متصادم ہے۔
اس کے جواب میں ایرانی نمائندے رضا نجفی نے امریکی موقف کو بے بنیاد اور سیاسی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کا واحد ملک ہے جس نے جوہری ہتھیار استعمال کیے ہیں، اور اب وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے نفاذ کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
رضا نجفی نے کہا کہ ایران ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط کیے ہیں جب کہ اسرائیل نے ابھی تک اس معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے نفاذ سے متعلق 11ویں کانفرنس کے دوران دنیا کے مختلف ممالک سے کل 34 نائب صدور کا انتخاب کیا گیا۔
- تہلکہ خیز فیصلہ: ایران اور امریکہ میں کشیدگی بڑھ گئی -اپریل28, 2026
- میر پور خاص: خودکشی کرنے والی میڈیکل طالبہ دباؤ کا شکار تھی -اپریل28, 2026
- مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، 21 افراد جاں بحق ، 45 زخمی -اپریل21, 2026








