152

آتش فشاں کے پھٹنے سے کئی گاؤں ایسا منظر پیش کر رہے ہیں جیسے انہوں نے راکھ کی چادر اوڑھ لی ہو

انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں آتش فشاں پھٹ پڑا

ویب ڈیسک (9نیوز)

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں پھٹنے سے تباہ شدہ علاقے کے مکین اپنے مویشیوں کو گھروں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ قابلِ استعمال اشیا اکھٹا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہفتے کو شدید بارشوں کے بعد مشرقی جاوا کے ضلع لوماجنگ میں واقع آتش فشاں پہاڑ ‘سمیرو’ اچانک پھٹ پڑا تھا۔



اور اس سے نکلنے والی گیس اور لاوے نے تباہی مچادی تھی۔ آتش فشاں کے پھٹنے سے کئی گاؤں ایسا منظر پیش کر رہے ہیں جیسے انہوں نے راکھ کی چادر اوڑھ لی ہو۔

حکام کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے اب تک کم از کم 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 22 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں