انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ٹوئٹر پر کیے گئے ایک اعلان نے انڈیا کے سوشل میڈیا صارفین کی نیندیں اڑا دی
ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
بلکہ شاید چند اداروں کی رات گئے دوڑیں بھی لگوا دی ہوں گی۔
نہیں نہیں! ایسا نہیں جیسا آپ سوچ رہے ہیں، نہ انھوں نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی چین یا پاکستان کے ساتھ کوئی محاذ کھولنے کی بات کی۔
انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب (پاکستانی وقت کے مطابق) تقریباً 2:11 منٹ پر اور 2:15 منٹ پر دو ٹویٹس کی گئیں جن میں کہا گیا کہ ‘انڈیا میں بٹ کوائن کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے اور حکومت ہند نے باقاعدہ طور پر 500 بٹ کوائن خرید لیے ہیں جنھیں وہ اپنی عوام میں تقسیم کرے گی۔ جلدی کیجیے اور مستقبل کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
انڈین وزیر اعظم کے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایسی ٹویٹ آنا حیران کن تھا، کیونکہ انڈیا کی بٹ کوائن یا کسی بھی قسم کی کرپٹو کرنسی استعمال کرنے سے متعلق کوئی سرکاری پالیسی نہیں ہے۔
یہ ٹویٹ اصل نہیں تھی بلکہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا اور ہیکرز نے کرپٹو کرنسی سے متعلق ایک ٹوئٹ کر کے عوام کو نہ صرف گمراہ کرنے کی کوشش کی بلکہ اس سے انڈین وزیر اعظم کی عملے کو خفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اس واقعے کے تقریباً ایک گھنٹے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں یہ کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا اکاؤنٹ کچھ لمحوں کے لیے معمولی طور پر ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر ٹوئٹر کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور اکاؤنٹ کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔
’اس اکاؤنٹ سے اس دوران شیئر کی جانے والی کسی بھی ٹویٹ کو نظر انداز کر دیا جائے۔
نریندر مودی کے اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی کے متعلق کی جانے والی ٹویٹس کو تو فوری ہٹا دیا گیا لیکن کیا کہیے صاحب یہ انٹرنیٹ کی دنیا ہے، یہاں کچھ غائب تھوڑی ہوتا ہے۔
جب تک ادارے حرکت میں آئے تب تک ہزاروں افراد نے ان ٹویٹس کے سکرین شاٹس وائرل کر دیے تھے۔
یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں بھی انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ اور ٹوئٹر اکاونٹ ہیک ہوا تھا۔
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹر پر سات کروڑ 30 لاکھ سے زائد فالورز ہیں اور وہ دنیا کے ان چند سیاسی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن کے سوشل میڈیا فالورز کی تعداد اس قدر زیادہ ہے۔
انڈین وزیر اعظم کے ٹوئٹر ہینڈل سے اس ٹویٹ کا شائع ہونا تھا کہ انڈین سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر شدید حیرانی اور خدشات کا اظہار کیا گیا۔ بلکہ یوں کہیں کہ ایک طوفان برپا ہو گیا۔
کوئی اسے سیاسی رنگ دے رہا تھا تو کوئی مودی جی کی خیریت دریافت کر رہا تھا، کوئی ان کی رات میں تبدیل کی گئی پالیسیوں ک حوالہ دے رہا تھا تو کوئی صرف مودی کی خیریت دریافت کرتا رہا۔
سندیپ نامی ایک صارف نے لکھا کہ ‘مودی جی کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا اس پر بٹ کوائن کا اشتہار چل رہا ہے پتا نہیں کیسے۔
Modi account hacked ? or pumping the bitcoin using an official account? pic.twitter.com/Xaq8ton93P
— Ranjith (@YourRanjith) December 11, 2021
رنجیت نامی صارف نے ٹویٹ میں پوچھا کہ ‘ کیا مودی کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے یا وہ سرکاری اکاؤنٹ سے بٹ کوائن کے استعمال کو بڑھاوا دے رہے ہیں؟
راوندر کپور نامی صارف نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ‘آدھی رات کے وقت جب دنیا سو رہی تھی انڈین وزیر اعظم کا اکاؤنٹ ہیک ہوا اور بٹ کوائن کو قانونی قرار دے دیا گیا۔ نریندر مودی سب فیصلے گئے رات ہی کیوں لیتے ہیں۔
2021 – At the strokes of midnight hour, when the world slep, Indian PM's account hacked and Bitcoin declared legal tender.
What prompts Narendra Modi to do everything at midnight ?
— Ravinder Kapur (@RavinderKapur2) December 12, 2021
شاید ان کا اشارہ نریندر مودی کے اس فیصلے کی جانب تھا جب انھوں نے راتوں رات ملک میں کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کچھ صارفین نے اس موقع پر سیاسی وار بھی کیے۔ راوندر نے ہی مزید تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ‘مودی کی ورلڈ کلاس سائبر سکیورٹی کو کیا ہوا؟ مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بجائے ہیکرز نریندر مودی کو ہی لے جاتے تو کم از کم 135 کروڑ افراد جشن منا رہے ہوتے۔
Was Narendra Modi twitter account hacked or he just informally promised to distribute Bitcoins (15 Lakh) to UP citizens if BJP comes to power in #2022upelection ? #NarendraModi #Bitcoin
— Irfan Nizami (@SM_Irfan_) December 11, 2021
عرفان نظامی نامی صارف نے لکھا کہ ‘کیا نریندر مودی کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا یا وہ سنہ 2022 میں ہونے والے اتر پردیش انتخابات میں اقتدار میں آنے کے بعد یو پی کے شہریوں میں بٹ کوائن کے ذریعے (15 لاکھ) بانٹنے کا غیر رسمی وعدہ کر رہے تھے۔
Early Morning PM's #NarendraModi account compromised. #Bitcoin
"Modi ji Twitter account was hacked!" 🚨
But, The Account now restored and the malicious tweets have been deleted. #PMOIndia #Hacked #Hackers pic.twitter.com/BP9VZ1jV6m
— Abhishek Srivastav 🇮🇳 (@Thevampireabhi) December 12, 2021
جہاں ٹویٹس کے ذریعے تبصرے تھے وہاں میمز کا سلسلہ بھی جاری رہا ایک صارف نے کچھ ایسا ردعمل دیا۔
Bitcoin companies after seeing Modi Ji's tweet #Hacked pic.twitter.com/zZstTmGFpD
— OSS117 🇮🇳🇫🇷🇦🇺 (@metanoiaram) December 12, 2021