امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بدترین طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی
ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بدترین طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ہے۔
طوفان سے کئی درجن افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اموات میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
طوفانی بگولوں نے ریاست کینٹکی، الی نوائے، آرکنسا، میزوری اور ٹینیسی کو متاثر کیا ہے۔
بگولوں سے گھروں، فیکٹروں اور دیگر مقامات کی چھتیں گر گئیں جب کہ کئی مقامات پر گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔
Latest posts by 9news (see all)