وزارتِ صحت کی ویب سائٹ پرسائبر حملہ، کورونا ویکسی نیشن ڈیٹا ڈیلیٹ
فریال خان(نیوز اینکر/رپورٹر)9 نیوز کراچی
برازیل کی وزارتِ صحت کی ویب سائٹ پرسائبر حملہ ہونے کے باعث تمام سسٹم ڈاؤن ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق سائبر حملےسے برازیل کا ڈیجیٹل ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والا سسٹم متاثرہوا، حملے سےقومی سطح پر قوتِ مدافعت فراہم کرنے والے پروگرام سےمتعلق معلومات رکھنے والا سسٹم کوبھی نقصان پہنچا ہے ۔
برازیل کی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے ویکسینیشن کی معلومات چوری اور حذف کر دیں ۔ مبینہ ہیکرز نے ویب سائٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں کہا گیا کہ اندرونی ڈیٹا کو کاپی اور ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے سائبر حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
برازیلین وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ تاحال ڈیٹا کی بحالی نہیں ہوسکی ہے ، حکومت نے حملے کی وجہ سے برازیل پہنچنے والے مسافروں کے لیے صحت کے قوانین لاگو کرتے ہوئے ویکسی نیشن ایک ہفتے کے لیے موخر کر دی ۔
خیال رہے کہ برازیل کی عوام حکومت کی جانب سے کیے گئے کورونا تحفظ کے اقدامات پرعدم اطمینان کا اظہار کرتی نظر آتی ہے ۔