163

“7 کروڑ کی جیولری، باپ کیلئے میزراٹی، ماں کیلئے پورش، بہن کیلئے بی ایم ڈبلیو”

“7 کروڑ کی جیولری، باپ کیلئے میزراٹی، ماں کیلئے پورش، بہن کیلئے بی ایم ڈبلیو” جیکولین فرنینڈس نے فراڈ کیس کا سامنا کرنے والے شخص سے اور کیا تحائف لیے؟



ویب ڈیسک(9نیوز)  اسلام آباد
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس کا سامنا کرنے والے ملزم سکیش  چندر شیکھر سے انتہائی مہنگے تحائف وصول کیے ۔



انڈیا ٹوڈے کے مطابق سکیش چندر شیکھر کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چارج شیٹ داخل کردی ہے جس میں ملزم اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے درمیان مہنگے تحائف کے تبادلے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔



چارج شیٹ کے مطابق ملزم نے پہلی بار دسمبر 2020 میں اور پھر جنوری 2021 میں جیکولین فرنینڈس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اداکارہ نے رابطہ نہیں کیا ۔ اس کے بعد ملزم نے اداکارہ کے میک اپ آرٹسٹ کو فون کیا اور کہا کہ وہ ایک سرکاری ادارے سے بات کر رہا ہے، جیکولین سے کہیں کہ سکیش کے ساتھ رابطہ کرے کیونکہ وہ بہت خاص آدمی ہے اور تامل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جیا للیتھا کا رشتے دار ہے۔ اس کے بعد ہی اداکارہ اور فراڈیے میں رابطہ ہوا۔



جیکولین سے رابطے میں آنے کے بعد ملزم نے اس پر مہنگے تحائف کی بارش کردی۔ ملزم نے اداکارہ کو ہیرے اور سونے کے زیورات سمیت مجموعی طور پر سات کروڑ روپے کی جیولری گفٹ کی۔ اس کے علاوہ اس نے اداکارہ کے باپ کو میزراٹی، ماں کو پورش اور بہن کو مرسیڈیز گاڑی لے کر دی۔ ملزم نے جیکولین کی امریکہ میں مقیم بہن کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر جب کہ آسٹریلیا میں موجود بھائی کو 50 ہزار ڈالر کا قرضہ بھی دیا۔



جیکولین فرنینڈس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ” ملزم سکیش نے کہا کہ وہ میرا مداح ہے اور اپنے بہت سے فلم پراجیکٹس میں سے کچھ میں مجھے کاسٹ کرنا چاہتا ہے جس کے بعد ہم رابطے میں آئے۔ میں مہنگے سٹورز پر جا کر چیزیں پسند کرتی اور ان کی لسٹ ملزم کو بھجوا دیتی جس کے بعد وہ خود یا کسی آدمی کے ذریعے یہ تمام چیزیں مجھ تک پہنچادیتا تھا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں