185

زندگی کی دوڑ میں گر جانے والوں کے نام!

زندگی کی دوڑ میں گر جانے والوں کے نام!

طیبا سید: نیوز اینکر/رائٹر 9نیوز

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں ناکام ہو چکے ہیں یا آپ کا کوئی کیریئر نہیں ہے تو آپ کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔



بدقسمتی سے ہمارے ہاں کیرئیر کاونسلنگ نام کی کوئی شے نہیں ہے ، اور ہماری skills assessment کیلئے کوئی نظام نہیں ہے کہ ہمیں بروقت معلوم ہو سکے کہ ہم کس کام کیلئے بنے ہیں یا ہم زندگی میں کرنا کیا چاہتے ہیں ۔ ہمارے ہاں جاب کرنے کو یا پیسہ کمانے کو ہی کامیابی سمجھا جاتا ہے ، اور ظلم تو یہ ہے کہ اس فارمولا کو جنرلائز کر دیا گیا ہے ۔ اب ہر انسان مختلف ہے ، منفرد ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ کامیابی کا مطلب ہر ایک کیلئے ایک جیسا ہو؟؟؟
ہم سب منفرد ہیں ، ہمارے لیے کامیابی کا مطلب کبھی بھی ایک جیسا نہیں ہو سکتا۔ یہ جو کامیابی کا بیہودہ فارمولا ہے اس کو سب عہد الست کی طرح مان رہے ہیں اور خود پہ لازم کر لیا ہے کہ اسی پیمانے کے مطابق کامیاب ہونا ہے ۔



توڑ نہ دئیے جائیں ایسے پیمانے جو ہمیں انسان نہیں کاٹھ کا الو بنا کر رکھ دیں ؟؟؟
اور اس پیمانے پہ پورا اترنے کیلئے بہت سے باصلاحیت لوگ خود کو زبردست کھینچ رہے ہیں ، اور اپنی ساری انرجی ضائع کر رہے ہیں ، اور نتیجتاً وہ مطمئن نہیں ہو پاتے ، اکثریت اس پیمانے کے آگے خود کو سرینڈر کر دیتی ہے اور ڈگڈگی کے سامنے بندر ناچ کرنے کی عادی ہو جاتی ہے۔
آپ اگر اسی فارمولا کے تحت کامیابی حاصل کرنے کیلئے نکلے ہوئے ہیں اور بہت سی کوششوں کے باوجود آپ کامیابی کہ اس پیمانے پہ پورا نہیں اترے اور نہ ہی آپ بندر ناچ کے عادی ہوئے ہیں تو دنیا آپ کو ناکام کہے گی اور آپ خود کو گرا ہوا، ہارا ہوا سمجھ رہے ہوں گے ۔ لیکن میں آپ کو ایسا نہیں سمجھوں گی ۔
آپ ناکام نہیں ہوئے ، آپ کے ہاتھ میں زمانے کا تھمایا ہوا پیمانہ غلط ہے ، وہ آپ کیلئے بنا ہی نہیں ہے۔ آپ غلط راستے پر چلتے ہوئے صحیح منزل کیسے پائیں گے ؟؟؟



آپ کو سب سے پہلے اس پیمانے کو توڑنے کی ضرورت ہے ، اس کو اپنے پیروں تلے روند دیں ۔
اب دوسرا قدم لیں ، خود کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں (discover yourself) ، آپ تلاش کریں کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں ؟؟؟ کیا چیز آپ کو خوشی دیتی ہے ؟ کونسی چیز آپ کو مکمل کرتی ہے ؟؟؟ کون سی چیز آپ کو heal کرتی ہے ؟ کس شے میں آپ بہت سے دوسرے لوگوں سے بہتر ہیں ؟ کون سی چیز آپ کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے ؟
یاد رکھیے گا کہ یہ چیز تعداد میں صرف ایک ہی ہوتی ہے ، وہ کوئی ایک خواہش ہو سکتی ہے ، وہ ایک ہنر ہو سکتا ہے ، وہ ایک خیال ہو سکتا ہے ، وہ جو بھی ہو لیکن وہ صرف ایک ہوتا ہے ۔ آپ کی رہنمائی کیلئے میں اپنی مثال دیتی ہوں ، میں نے فیشن ڈئزائننگ کی ڈگری لی ہے اور میں اپنے batch کے top five میں سے ہوں ، میں اچھی ڈئیزائینگ کر لیتی ہوں ، میں اس فیلڈ میں کئی جابز کی، کاروبار بھی کیا ، کئی سالوں بعد مجھے احساس ہوا کہ چیز مجھے مکمل نہیں کرتی، مجھے سکون نہیں دے پا رہی، بلکہ میری بے چینی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ، اور اگر skill assessment کی بات کروں تو میں یہ دعویٰ نہیں کر سکتی کہ میں ڈئیزائنگ کے کسی مقابلے میں حصہ لوں گی تو میں ہی جیتوں گی، لیکن میں لکھنے میں اس بات کا تجربہ کر چکی ہوں ، کیونکہ میں کئی writing competitions میں پہلی پوزیشن حاصل کر چکی ہوں ، اور میں جو لکھتی ہوں وہ کئی دلوں میں اترتا ہے ، مجھے زیادہ تر لوگ میری تحریروں کی وجہ سے جانتے ہیں میری ڈئزائننگ کی وجہ سے نہیں ، اور لکھنا مجھے heal کرتا ہے ، مجھے مکمل کرتا ہے ، مجھے بہت سے لوگوں میں ممتاز بھی کرتا ہے ۔



تو میں نے یہ دریافت کر لیا کہ مجھے ڈئیزائیر نہیں رائٹر ہونا چاھیے ، اور میں جتنی محنت ڈئیزائینگ میں کرتی ہوں اور مطمئن بھی نہیں ہو پاتی تو کیوں نہ یہی محنت لکھنے لکھانے میں کروں؟؟؟
یقین کریں صرف اس دریافت نے ہی میرے دل کو اتنا سکون پہنچا دیا ہے کہ جب میں اس پہ پوری طرح عمل پیرا ہوں گی تو مجھے کتنی راحت ملے گی۔
آپ کو بھی بس خود کو دریافت کرنے کی ضرورت ہے ، اپنی ایک خاصیت تلاش کریں ، سب سے پہلے اپنی inner voice کو سنیں ، اپنے احساسات کو سمجھیں ، پہلا فیصلہ دل سے لیں اور پھر کنفرم دماغ سے کریں ۔
جیسے کامیابی کا مطلب ہر ایک کیلئے الگ ہے اس طرح ہر ایک کا مقصد بھی ایک دوسرے سے الگ ہے ۔ دوسروں کو دیکھ کر یا ٹرینڈ کو دیکھ کر اپنا مقصد مت چنیں ۔
اپنی instinct کی مدد لیں ۔
اگر آپ کا مقصد پیسہ کمانا یا جاب کرنا ہے اور یہ آپ کو مکمل کرتا ہے ، مطمئن کرتا ہے تو آپ ضرور یہی کریں اور اس میں آپ کو کامیابی ملے گی، لیکن اگر آپ کسی مقصد میں خود کو گھسیٹ رہے ہیں ، خود پہ زبردستی کر رہے ہیں تو آپ کو ناکامی ہی ہوگی۔
اگر میرا پڑوسی، دوست، رشتہ دار کروڑ پتی ہے تو مجھ پہ فرض نہیں ہو گیا کہ مجھے اس جیسا بننا ہے یا اس کے ساتھ میرا کوئی موازنہ بنتا ہے ، ہو سکتا ہے کہ میں ایک جنگل میں زندگی گزارنا چاہتی ہوں ، اور اسی وجہ سے میں اس پہ محنت کروں ، اور پوری دنیا کے جنگل گھوم کر کوئی ایسی ریسرچ کر لوں جو رہتی دنیا تک میرا نام زندہ رکھے ۔
یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی انسان اگر زیادہ باتیں کرنے میں ماہر ہے یا اسے بہت زیادہ بول کر سکون ملتا ہو تو وہ اس میں بھی اپنا کیریئر ڈھونڈ سکتا ہے ، جیسے کہ وہ کسی لائیو ٹی وی شو کا ہوسٹ بن سکتا ہے ، بہت اچھا مارکیٹر، کنسلٹنٹ یا کسٹمر کئیر representative ، اور ہاں کمیونیکیشن افسر یا سپیکر بھی ۔



غرض کہ آپ میں کوئی بھی ایک ایسی شے ہو جو بظاہر آپ کو بہت معمولی ، بہت ادنیٰ سی لگ رہی ہو لیکن آپ اس شے میں غیر معمولی ہوں ، اور اس شے سے آپ کو سکون ملتا ہو تو آپ کو اسی کو آگے لے کر چلنا چاھیے ۔
اپنا مقصد تلاش کریں اور وہ آپ کے اندر ہی ہے ، آپ کی پیدائش کے وقت وہ بھی آپ کے ساتھ ہی پیدا ہوا تھا ، بس اس کو ڈھونڈ لیں ۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے مقصد کو پانے کیلئے آپ کبھی بھی late نہیں ہوتے ، آپ جب تک زندہ ہیں ، آپ اس کو پانے کیلئے کوشش کرتے رہیں ، اور اس مقصد کو پانے کیلئے کوئی عمر اور وقت کی قید نہیں ہوتی ، آپ کو اس مقصد کے ساتھ جینا پڑتا ہے ، آپ کی پوری پوری زندگی اسے پانے کیلئے لگ جاتی ہے ، بعض اوقات آپ مر جاتے ہیں لیکن اگر آپ کی اس مقصد کو حاصل کرنے کی لگن سچی تھی اور آپ جیتے ہی اس مقصد کو پانے کیلئے تھے تو آپ کے مرنے کے بعد آپ کا مقصد نہیں مرتا، کئی لوگ آپ کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے ، اسے زندہ رکھنے کیلئے متعین کر دئیے جاتے ہیں ۔۔۔ وہ آپ کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں ، جیسا کہ عبدالستار ایدھی کے گزر جانے کے بعد بھی ان کا مقصد آج بھی زندہ ہے ۔



آپ نے اپنی زندگی کے جتنے بھی سال ایک غلط راستے پہ چلتے ہوئے لگا دئیے ہیں لیکن آپ کو کبھی بھی اس راستے سے منزل نہیں ملنی ، سو آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں ، آپ فوراً واپس مڑ آئیں اور اپنے صحیح راستے پہ چلنا شروع کر دیں ۔۔۔یقین کریں صحیح راستہ آپ کو مرتے دم تک جوان رکھے گا۔
آپ لوگ گرے ہیں ، مرے نہیں ہیں ، اس لیے اٹھ کھڑیں ہوں ، دنیا کا بنایا ہوا پیمانہ توڑیں ، خود کو دریافت کریں اور اپنا پیمانہ بنائیں ۔۔۔
اپنی دنیا آپ پیدا کر گر زندوں میں ہے تو۔۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں