
افتتاحی تقریب۔
عقیلہ رضا : نامہ نگار 9 نیوز
کافی عرصے سے جس تقریب کا انتظار کیا جا رہا تھا آج وہ نہایت ہی منظم اور پر امن طریقے سے انجام پا گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے جب سے اس کا اعلان کیا تو مختلف حلقوں میں اس بیان کو جہاں پذیرائی ملی وہی کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت بھی کی، طرح طرح کی الزام تراشی بھی کی گئی، اس معاملے کو قادیانیوں کے ساتھ بھی جوڑا گیا،ان سب باتوں سے قطع نظر یہ بات ہے کہ سکھ کمیونٹی اس چیز سے بہت خوش ہے کیونکہ ان کی کافی عرصے کی خواہش پوری ہو گئی،
سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے کرتار پور سے ایک جذباتی اور مذہبی تعلق رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور جنرل باجوہ کے اعلان کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔
آج کی تقریب سے بہت سی باتوں کی وضاحت پاکستان کی طرف سے اقوامِ عالم کو ہو گئی
کافی عرصے سے یہ بات ملک دشمنوں کی طرف سے پھیلائی جا رہی تھی کہ پاکستان میں اقلییتوں کو مذہبی آزادی نہیں ہے آج کی تقریب واضح کرتی ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت پاکستان اقلییتوں کو مکمل تعاون فراہم کرتی ہے۔
آج کی تقریب نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور امن کی خاطر دی گئی ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئی۔
اسلام کے حوالے سے کچھ لوگ یہ الزام لگاتے تھے کہ اسلام زور زبردستی کا مذہب ہے،اس تقریب نے واضع کیا کہ اسلام زور زبردستی کا قائل نہیں ہے وہ ہر مذہب کے ماننے والوں کے احترام کا حکم دیتا ہے، غیر مسلم اپنے مذہبی فرائض مکمل آزادی کے ساتھ ادا کرسکتے ہیں۔
آخر میں پاک آرمی کا شکریہ جس نے ایک پر امن پاکستان کا پیغام پوری دنیا کو دیا۔
9Newstv
Latest posts by 9news (see all)