واٹس ایپ انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حالیہ دنوں میں اپنے صارفین کے لئے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں اور اب پھر سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اور فیچر جاری کردیا گیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے ، جس سے اب صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانا آسان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری، اس بار سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو سامنے آگئی
ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں با آسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیچے ‘فوٹو’ اور ‘ویڈیو’ کا آپشن موجود ہوگا جس کے ذریعے سے باآسانی صارف تصاویر اور ویڈیوز میں سوئچ کرسکیں گے۔
فی الحال کچھ صارفین کے لیے اس فیچر تک رسائی فی الحال نہیں ہوگی تاہم آئندہ کچھ عرصے تک اسے تمام افراد استعمال کرسکیں گے۔
- پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، اپریل میں شرح تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی، شہری مزید معاشی دباؤ کا شکار -مئ2, 2026
- پان، سگریٹ اور نسوار کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ -مئ2, 2026
- اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار -مئ2, 2026








