267

پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر…! ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے کو رضا مند

پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر…! ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے کو رضا مند

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) لاہور

ایشیا کپ 2023، بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے کو رضا مند

پاکستان اور بھارتی کرکٹ کے کھلاڑی
پاکستان اور بھارتی کھلاڑی مصافحہ کرتے ہوئے

پاکستان کی میزبانی میں آئندہ سال ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے پر رضا مند ہو گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم کی آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت ہمارے پلان کا حصہ ہے، تاہم بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دینے کی منظوری دی گئی تھی، اس اجلاس کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی تھی، اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں
: انسانی داماغ کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا جانے والا خوفناک تجربہ “پروجیکٹ ایم کے الٹرا”

1983 سے شروع ہونے والے اس ایونٹ (ایشیا کپ) کے اب تک 15 ایڈیشنز ہوچکے ہیں، لیکن سیاسی تناؤ کے باعث بھارت اور پاکستان صرف ایک ایک بار ہی ایشیا کپ کی میزبانی کرسکے ہیں،

جبکہ سب سے زیادہ مرتبہ میزبانی کا اعزاز بنگلہ دیش کو حاصل ہے، جس نے 5 ایشیا کپ کی میزبانی کی ہے۔

اس کے بعد سری لنکا نے 4 اور متحدہ عرب امارات نے 3 بار یہ اعزاز حاصل کیا۔ آئندہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے

اور پاکستان آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل 50 اوورز کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔

اگر بھارت ایشیا کپ میں شرکت کے لئے پاکستان آتا ہے تو 2008 کے بعد بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا، اس سے قبل آخری بار بھی بھارت ایشیا کپ میں ہی شرکت کے لیے پاکستان آیا تھا۔

2008 میں ہونے والے ایشیا کپ 24 جون سے 6 جولائی تک پاکستان کی میزبانی میں ہوا تھا۔ یہ سیریز سری لنکا نے جیتی تھی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں