151

داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کا داسو ڈیم سائیٹ، چائنیز کیمپس کا دورہ, سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

سکیورٹی ڈیوٹی پر پولیس آفسران کی مزید ڈپلائمنٹ کرکے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اپر کوہستان نے سکیورٹی کے حوالے سے داسو ڈیم کے مختلف کیمپس اور ورکنگ سائیڈز کا دورہ کے موقع پر سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفسران و جوانوں سے ملاقات کی. ڈیوٹی سے متعلق دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی سُنے. ڈی پی او نے کہا کہ دوران ڈیوٹی چوکس ہوکر فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے داخلی و خارجی گاڑیوں کو مکمل تفتیش کرکے چھوڑا جائے۔ چائنیز کی سیکورٹی ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا. داسو ڈیم کی تکمیل کئلے چائنیز اور دیگر فارنرز کی حفاظت کرنا اپر کوہستان پولیس کی اولین ترجیح ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں