256

ڈی پی او عمر خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کیلئے نوشہرہ کی سر زمین تنگ کر دی گئی

ڈی پی او عمر خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کیلئے نوشہرہ کی سر زمین تنگ کر دی گئی

نیوزڈیسک(9نیوز)نوشہرہ

ڈی پی او محمد عمر خان کی قیادت میں نوشہرہ پولیس نے پے در پے کاروائیاں کرکے سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں



گزشتہ تین دنوں میں متعدد بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے ہیں



تھانہ نظامپور پولیس کے ایس ایچ او مراد نے کچھ دن قبل بین الصوبائی منشیات سمگلر عطاء اللہ کو گرفتار کرکے پانچ کلو کے قریب چرس اور 370 گرام کے لگ بھگ آئس برآمد کی تھی،



آج تھانہ نظام پور کے ایس ایچ او مراد خان کے قیادت میں نظام پور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرایک اپریشن کے دوران مشہور زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر دیا ملزم کے قبضے سے 4 کلو چرس 455 گرام ائس 2 عدد پستول برامد ملزم بلال اسکے علاوہ متعدد مقادمات میں حضرو تھانہ اٹک کو بھی مطلوب ہے ملزم بلال کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نظام پور منتقل کردیا گیا ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں