144

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز میں ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

پاکستان اور ویسٹ کے درمیان 3 ٹی20 اور ون ڈے میچز کی سیریز کےلیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

ویب ڈیسک (9نیوز)

پاکستان کرکٹ بورڈ سکے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 100 فیصد شائقین کرکٹ کو لائیو میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے سے لیکر 2 ہزار کے درمیان رکھی گئی ہے۔

انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادران، نسیم الغنی اور وسیم باری انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے، آصف اقبال، ماجد خان، قائد، وقار حسن اور ظہیر عباس انکلوژرز کےلیے 500 روپے ٹکٹ کی مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح عمران خان اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے جبکہ وی آئی پی انکلوژرز میں شامل فضل محمود، حنیف محمد اور جاوید میانداد اسٹینڈ کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ ٹکٹ www.bookme.pk کی ویب سے بھی خریدے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ہدایت کی ہے کہ شائقین کرکٹ کوویڈ-19 کے ایس او پیز کو مدنظر رکھیں تاہم جب کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے کسی قسم کی ویکسینیشن کی ضرورت نہیں۔

ٹکٹ کے حصول کیلئے قومی شناختی کارڈ جبکہ کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لانا لازمی ہوگا۔

دونوں ٹیمیں 13 دسمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں