نوشہرہ کا امن کسی بھی صورت میں خراب نہیں کرنے دیا جائے گا: ڈی پی او عمر خان
نیوزڈیسک(9نیوز) نوشہرہ

امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے

ڈی ایس پی اکوڑہ عجب خان کا مختلف ہوٹل, سرائے میں چیکنگ ۔غیر قانونی رہائش پذیر 10 افراد تھانے منتقل
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر نوشہرہ کے تمام ہوٹلز اور سرائے میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی چھان بین کی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی اکوڑہ عجب خان نے اکوڑہ سرکل کے مختلف ہوٹلز اور سرائے چیک کیے۔غیر قانونی رہائش پذیر 10 افراد کو بغرض چھان بین تھانہ اکوڑہ منتقل کر دیا گیا۔
امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے ہوٹلز اور سرائے میں قیام پذیر افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: ڈی ایس پی اکوڑہ
Latest posts by Rahim khattak (see all)








