ترقی کے نئے رنگ_____ زرتاج گل کے سنگ

26اگست بروز جمعرات پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جو کہ ایک خوش آئند بات ہے تقریب میں وزیر اعظم عمران خان گورنر وزیر اعظم آزادکشمیر سمیت وزیروں مشیروں فنکاروں اور تحریک انصاف کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس تقریب کو پاکستان ٹیلی ویثرن سمیت تمام چینلز نے براہ راست نشر کیا۔ اور حکومتی سطح پر اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، گلگت اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں بڑی اسکرین پر بھی دیکھا گیا۔ وزیر اعظم نے اپنے وزراء کی کارکردگی کو سراہا۔ اور کافی مطمئن نظر آئے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جہاں ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا وہیں کرونا جیسی موزی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے متعدد میگا پراجیکٹ شروع کئے حکومت کی جانب سے یونیورسل صحت کارڈ یکساں نظام تعلیم، ڈیمز، بلین ٹریز سونامی سیاحت، خارجہ پالیسی، احساس پروگرام بلا سود قرض کی فراہمی جیسے متعدد شعبوں میں اچھے اقدامات کئے اور ملک کو سیدھے راستے پر گامزن کر دیا جو حکومت کی کامیابی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں وزراء کی ایک اچھی ٹیم ہے۔ لیکن اگر ہم بات کریں 71سال سے سلگتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے مسائل تو دوسری طرف وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر فہم و فرا صت اور انداز سیاست نے ان تمام مسائل کو حل کر دیا ان کی شخصیت اور طرزِسیاست میں ایسی خوبیاں پوشیدہ ہیں جن کا نہ صرف اطراف ضروری انکے فروغ کے لیے ان کا ہم آواز ہو جانا بھی لازمی ہے۔

ڈیرہ غازی خان سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی تین سال کے قلیل عرصہ میں NA-191میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے جن کی مثال ماضی کے 71سال میں نہیں ملتی۔ اور ڈیرہ غازی خان کی حقیقی بیٹی ہونے کا ثبوت دیا اور پاکستان کی تاریخ کی شاید پہلی خاتون وفاقی وزیر ہیں جو اپنی وزارت کے ساتھ ساتھ ہفتے میں تین چار روز اپنی حلقے کی عوام کے مسائل اور حلقے کی تعمیروترقی کے لیے حلقے میں موجود رہتی ہیں ڈیرہ غازی خان NA 191 میں اتنی ترقی پچھلے 71سال میں نہیں ہوئی جو اس 3سال میں ہوئی اس کی وجہ وفاقی وزیر صاحبہ کی ایمان داری اور حلقے کے لوگوں سے محبت اور ہمدردی ہے بعض اوقات تو ایسے محسوص ہوتا ہے کہ قدرت نے ان کو منتخب ہی صرف عوامی خدمات کے لیے کیا۔ حلقے کے لوگوں کی غمی خوشی میں برابر کی شریک رہتی ہیں۔ مسلم لیگ اور پیپلز پراٹی کے ادوار میں شہر میں ہر طرف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر نظر آتے تھے لوگ صحت اور بنیادی سہولتوں سے محروم تھے انسان اور جانور ایک گھاٹ سے پانی پیتے تھے۔ لیکن اب زرتاج گل وزیر کی کوششوں سے شہر کے لوگوں کے علاوہ دیہات کے لوگوں کو بھی صاف پانی میسر ہے۔فورٹ منرو میں انیکسی کی بحالی، فورٹ منرو کھر میں ریسکیوسٹیشن،فورٹ منروکیڈٹ کالج کا منصوبہ، فورٹ منرو میں ریزارٹ کی اپگریڈیشن، دیہاتوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگ گئے ہیں۔ 50سے زائد دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ ان میں سے کچھ تو ایسے دیہات ہیں جو شہر سے صرف 2کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں لیکن 71 سال سے بجلی کی سہولت سے محروم تھے ایک ایماندار وفاقی وزیر کی وجہ سے پسماندہ ضلع کی تقدیر ہی بدل گئی۔ شہر میں سیوریج سسٹم کا جال بچھا دیا گیا۔ گلیاں ٹف ٹائل ہو گئیں۔ کارپیٹ سڑکوں کا ہر طرف جال بچھ گیا۔ شہر کی خوبصورتی کے لیے لائٹس اور پارکوں میں شجر کاری کے علاوہ میڈیکل کالج کا منصوبہ، وویمنز یونیورسٹی صحت کارڈ سکولوں کی اپگریڈیشن نئے سکول اور کالج کی تعمیر ایک سنگ میل ہے۔ فورٹ منرو، سخی سرور سکولوں کے قیام کے لیے فنڈنگ اور فورٹ منرو گورنمنٹ و ہائی سکولوں کی اپگریڈیشن کے لیے فنڈ اس کے علاوہ فورٹ منرو اور سخی سرور میں واٹر سپلائی سکیموں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈ سخی سرور دربار اپروچ روڈ کے لیے فنڈکی منظوری میٹل روڈ کے علاوہ متعدد سڑکوں کے لیے فنڈ جاری کیے گئے۔ ڈیرہ غازی خان کی تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی کام جو پہلے کبھی نہیں ہوئے یہ سب دختر ڈیرہ غازی خان زرتاج گل صاحبہ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ یقینا ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ اس شہر کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں۔ جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے قائد فوج مخالف بیانیہ اور پارٹی میں دو ذاتی نظریہ کی بنیاد پر پارٹی کا صفایا ہو گیا۔ باتیں نہیں صرف وعدوں کی پاسداری کا یہ عمل خوبصورتی اور تیزی سے جاری ہوگا۔ اور زرتاج گل کا نام سنہری حروف میں لکھا جا ۓ گا۔
بدل گیا ڈی جی خان