247

پشاور پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

پشاور پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

نیوزڈیسک(9نیوز)پشاور

تھانہ بڈھ بیر پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع کرم جبکہ دوسرا ضلع خیبر کا رہائشی ہے جن کا تعلق منظم بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان ٹرک کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کر پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب میں سرگرم پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے متعلقہ پولیس سے رابطہ قائم کرلیا گیا ہے۔



کاروائی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے مجوعی طور پر 112 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی



صدر ڈویژن پولیس کو منشیات سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی جس ڈی ایس پی بڈھ بیر ملک حبیب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اعجاز نبی نے زنگلی چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ٹرک کو روک تلاشی لینے پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 112 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت سرفراز علی ولد نثار علی اور فضل رحمان ولد اکرام خان کے ناموں سے ہوئی، ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع کرم اور دوسرا ضلع خیبر کا رہائشی ہے جن کا تعلق بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ سے ہے



دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب میں سرگرم پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی جن کی گرفتاری کے لئے متعلقہ پولیس نے رابطہ قائم کر لیا گیا ہے، کاروائی کے دوران منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملوث دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں