210

دورہ سری لنکا، قومی کرکٹ ٹیم مشکل میں پڑ گئی

کولمبو میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے ایک رکن مساجر ملنگ علی کورونا  کا شکار ہو گئے۔ 

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز)کولمبو

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے آغاز پر مشکل میں آگئی ، قومی ٹیم کے مساجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، اسکواڈ کے باقی تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔



سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی والی قومی ٹیم گذشتہ روز ہی کولمبو پہنچی تھی۔

ترجمان قومی ٹیم کے مطابق سپورٹ اسٹاف کے رکن کو 5 روز کیلئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 دن بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا۔



سری لنکا میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج پول سیشن میں حصہ لیا کل پہلا ٹریننگ سیشن ہو گا۔

اس سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تین اہم کھلاڑی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کو کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔



سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈی سلوا،جیفری ویندرسے اور آسیتھا فرنینڈو کورونا کا شکار ہوئے جنہیں مکمل پروٹوکول کے تحت قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اورسری لنکا کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سےگال میں شروع ہوگا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں