121

سیاسی شعور

”سیاسی شعور“‏

تحریر: ادریس خان

ملک پاکستان جب سے بنا بے شمار مسائل کا سامنا رہا، قائداعظم کی وفات سے لے کر آج کے کرپشن کے معاملات تک۔
آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے مسائل بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں مگر اس ملک کو کئی دہائیوں سے لوٹنے والی اپوزیشن کو آج جب آئینہ دیکھایا گیا تو وہ برا مان گئی اور بغض عمران خان میں اتنا آگے نکل گئی کہ یہ بھی نہ دیکھا کہ ملکی سلامتی کو ان کی بےہودہ گفتگو سے خطرہ لاحق ہے۔اپوزیشن عمران خان کے کھاتے میں پاکستان بننے کے وقت سے لے کر جو مسائل ہیں وہ ڈالنا چاہتی ہے اور خود اپنے تمام جرائم پر پردہ ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتی ہے جب کہ اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ عمران خان نے عوام کو سیاسی شعور دیا ہے۔
آٸیں ذرا اک نظر ڈالیں وزیراعظم عمران خان کے نہ کیے ہوۓ جرموں پر۔۔۔۔۔

قائد اعظم کو خراب ایمبولینس میں کون لے کر گیا؟
عمران خان

کتیا کے گلے میں لالٹین ڈال کر اسے مادر ملت کس نے کہا؟
عمران خان نے

مادر ملت کو سپورٹ کرنے والے اردو اسپیکنگ و بنگالیوں کو کس نے مارا؟
عمران خان نے

ایوب خان کو ڈیڈی کون کہتا تھا؟
عمران خان

مادر ملت کو گلا گھونٹ کر کس نے مارا؟
عمران خان نے

ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ کس نے لگایا؟
عمران خان نے

بنگالیوں کو سور کے بچے کس نے کہا؟
عمران خان نے

مجیب الرحمن کے مینڈیٹ کی توہین کس نے کی؟
عمران خان نے

پچاس ہزار بنگالی عورتوں سے جنسی زیادتی کرکے انکی نسل بدلنے کی کوشش کس نے کی؟
عمران خان نے

بلوچستان پر فوجی آپریشن کس نے کیا؟
عمران خان نے

بگٹی کو کس نے قتل کیا؟
عمران خان نے

زور زبردستی سے بھٹو کو وزیراعظم کس نے بنایا؟
عمران خان نے

بھٹو دور میں اپنے مخالفین کو خصوصی فورس سے کس نے مروایا؟
عمران خان نے

ضیاء الحق کے مارشل لاء کو کس نے سپورٹ کیا؟
عمران خان نے

بھٹو کو پھانسی کس نے چڑھایا؟
عمران خان نے

ضیاء الحق کی کابینہ میں وزیراعلیٰ کون تھا؟
عمران خان

ضیاء الحق کا طیارہ کس نے اڑایا؟
عمران خان نے

بینظیر کو پیلی ٹیکسی کس نے کہا؟
عمران خان نے

بینظیر و نصرت بھٹو کی ننگی تصاویر کس نے پھنکوائیں؟
عمران خان نے

زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کس نے کہا؟
عمران خان نے

زرداری کے سرے محلات کس نے ڈھونڈ نکالے؟
عمران خان نے

بینظیر و زرداری پر سوئٹزرلینڈ میں مقدمات کس نے بنائے؟
عمران خان نے

بینظیر، زرداریوں و نواز شریف کے دور میں اسی ارب ڈال قرض لے کر کون کھا گیا؟
عمران خان

ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کس نے کیا؟
عمران خان نے

عابد باکسر و راؤ انوار کس کے لیے کام کرتے تھے؟
عمران خان کے

میمو گیٹ سکینڈل کس کا تھا؟
عمران خان کا

سکھوں کی فہرستیں راجیو گاندھی کو کس نے دی؟
عمران خان نے

ڈان لیکس میں کون ملوث تھا؟
عمران خان

بینظیر کو کس نے قتل کیا؟
عمران خان نے

زرداری کو سڑکوں پر کس نے گھسیٹنے کا کہا؟
عمران خان نے

نواز شریف کو مودی کا یار کس نے کہا؟
عمران خان نے

کلثوم و مریم نواز ڈبل شفٹ لگاتی ہیں کس نے کہا تھا؟
عمران خان نے

ایٹمی آبدوز، موٹر ویز، اورینج لائن ٹرین، میٹرو، لیپ ٹاپ، صاف پانی، آشیانہ ہاؤسنگ و سستے تندور پر کھربوں کی کرپشن کس نے کی؟
عمران خان نے

چالیس ارب ڈالر قرض لے کر زبردستی ڈالر کو ایک سو پانچ پر رکھنے والا کون؟
عمران خان

تمام اداروں کو ذاتی مفاد میں کچرے کے بھاؤ بیچنے والا اور گروی رکھنے والا کون؟
عمران خان

تھر میں ہر سال ہزار سے زائد بچوں کی اموات کا ذمہ دار کون؟
عمران خان

سندھ میں ہزاروں ایڈز کے مریض کس کی وجہ سے ہیں؟
عمران خان

پانامہ لیکس میں کرپشن میں کس کا نام آیا؟
عمران خان کا

فالودے والے، رکشے والے، چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے کھربوں روپے کس کے نکلے؟
عمران خان کے

اپوزیشن کی پکار ہے کہ۔۔۔
بس عمران خان اب بہت ہوگیا اب ہم تجھے مزید برداشت نہیں کرسکتے اب تجھے ہماری جان چھوڑنی ہوگی
کیونکہ ہمیں اب ملک کو بدنام کرنے والے عمران خان کی بجائے ورلڈ کپ جیتنے والے، نمل یونیورسٹی بنانے والے، شوکت خانم ہسپتال بنانے والے، ایک ارب درخت لگانے والے، عوام کو سیاسی شعور دینے والے نواز شریف، زرداری، شہباز شریف، مریم نواز، بلاول اور حمزہ جیسے ملک کا نام روشن کرنے والے رہنما چاہیے.

عمران خان اب بس بہت ہوا اب تم ہماری جان چھوڑ دو.

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں