لاہور (9 نیوز ) سیالکوٹ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری کی میت کو واپس ملک بھیج دیا گیاہے ، اس موقع پر ایئر پورٹ پر وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے پاکستان میں ہائی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے ،ہم پاکستان کی حکومت کی طرف سے لیے گئے اقدامات پر خوش ہیں ، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیاہے ،
پاکستان اور سری لنکا کے سوشل، ڈیفنس اور تجارتی تعلقات ہیں، اس واقعہ سے ہمارے تعلقات پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے ،
oh
آج شہری کی میت واپس بھی دی گئی ہے ، یقین دلاتاہوں کہ یہ واقعہ ہمارے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو گا ، ہم دوست ہیں اور دوست رہیں گے ۔
Latest posts by 9news (see all)