شوال کا چاند 55

پاکستان میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا کتنا امکان؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

پاکستان میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کی امید نہیں: ماہر فلکیات

نیوزڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

عید الفطر کا چاند
فائل فوٹو

بیس اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کی امید نہیں: ماہر فلکیات

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہناہےکہ20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان اور بھارت میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور اختتام دن 12کے قریب ہوگا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران 9 بج کر 15 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، 20 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 9 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو چاندکی عمر نظر آنے کے لیے بہت کم ہے، اس لیے عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں