161

حسن علی اور شاہین کی جوڑی ے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دہرا دی

شاہین، حسن کی جوڑی نےٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دہرادی

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی جوڑی نے تاریخ دہرادی۔

شاہین اور حسن ٹیسٹ کرکٹ میں انفرادی طور پر 40، 40 وکٹیں حاصل کرنے کا کانامہ انجام دینے والی چوتھی جوڑی بن گئی ہے۔

اس سے قبل یہ کارنامہ پہلے بھی پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے پہلی بار 1990 اور 1994 میں بنایا تھا۔

سال 2002 میں شعیب اختر اور وقار یونس کی جوڑی نے ایک بار پھر تاریخ دہراتے ہوئے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا۔

ایک سال میں 40 سے زائد وکٹیں لینے والی پاکستانی فاسٹ بولرز کی فہرست

سال 2021 : شاہین شاہ آفریدی، حسن علی

سال 2002: شعیب اختر، وقار یونس

سال 1994: وسیم اکرم، وقار یونس

سال 1990: وسیم اکرم، وقار یونس



یاد رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک سال میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے تاریخ رقم کردی
سال 2021 میں پاکستان کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی نے 8 میچز 42 وکٹیں 17.92 کی اوسط جبکہ حسن علی 7 میچز 39 وکٹیں 15.66 کی اوسط سے حاصل کیں۔ انکے دیگر 19 وکٹیں لینے والوں میں نسیم شاہ، تابش خان، محمد عباس اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

اس سے قبل 1993 میں پاکستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ 99 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ اس میں سے 83 وکٹیں وسیم اور وقار کی جوڑی نے حاصل کی تھیں

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں