182

شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی

شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔

رپورٹ: رحیم خٹک (نمائندہ 9نیوز)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منشیات فروش کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ پولیس لائینز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،

شہید کے جسد خاکی کو سلامی دیتے ہوئے

نماز جنازہ میں آر پی او عمران احمر، سی پی او محمد احسن یونس، حساس اداروں کے افسران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

پولیس و عسکری حکام کی نماز جنازہ میں شرکت

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ رتہ امرال راولپنڈی روانہ کردیا گیا،

شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی نے لواحقین میں بیوہ اور تین بیٹیوں کو چھوڑا ہے،

اے ایس آئی اسلم فاروقی گزشتہ روز ڈرگ ڈیلر کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوۓ شہید ہو گئے تھے،

شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں، آر پی او راولپنڈی پولیس

شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے

شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، سی پی او راولپنڈی پولیس
دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او راولپنڈی پولیس

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں