334

سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ کے قتل ہونے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ کے قتل ہونے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ویب ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

Ayaz amir daughter in law murder

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایاز امیر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچیں تھیں اور پاکستان پہنچ کر انہوں نے گزشتہ روز ہی گاڑی بھی خریدی تھی۔

فیملی ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی، مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہی سارہ اور شاہنواز کے درمیان تکرار ہوئی تھی، جس کے بعد شاہنواز نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز ماری۔

ذرائع کے مطابق سر پر چوٹ لگنے پر سارہ بےہوش ہو گئی تو شاہنواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایاز امیر کی سابق اہلیہ جو اس وقت فارم ہاؤس پر ہی موجود تھیں، جب انہوں نے یہ مناظر دیکھے تو پولیس کو اطلاع دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فارنزک ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اور آلہ قتل برآمد کرکے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں