سعودی عرب: منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
ویب ڈیسک ( 9 نیوز) اسلام آباد
سعودی عرب: منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
سعودی عرب کی جدہ اسلامک پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے مئشیات کی 888,000 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ گولیاں تعمیراتی سامان (پیسٹ) کی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ایک کنٹینر میں جدہ اسلامی بندرگاہ پر آنے والی کھیپ کو بندرگاہ پر تکنیکی آلات کی مدد سےجانچا گیا اور اس کے اندر سے دانوں پتا چلا۔ مزید چھان بین سے معلوم ہواکہ تعمیراتی پیسٹ کے ڈبوں میں منشیات کی گولیاں چھپائی گئی ہیں۔
مزید برآں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے تصدیق کی کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹمزحکام مملکت میں منشیات لانے والے جرائم پیشہ عناصر کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور وہ ملک کو تباہ کرنے کی سازش کرنے والوں کو اپنے جرائم آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف جاری جنگ میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں اور کہیں بھی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کے بارے میں 1910نمپراطلاع دے کر منشیات کے جرائم کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔