ریجنل پولیس آفیسر بنوں قاسم علی خان کا لکی مروت کا دورہ
نیوز ڈیسک (9نیوز) بنوں

تھانوں اور چوکیات میں نصب جدید سکواء تھرمل سکوپ کا معائنہ کیا
دورے کے موقع پر آر پی او بنوں نے تھانہ غزنی خیل، تھانہ صدر، تھانہ نورنگ اور صوبہ پنجاب ضلع میانوالی سے منسلک سرحدی درہ تنگ پولیس چیک پوسٹ کے سیکورٹی انتظامات اور تھانوں میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بنوں قاسم علی خان نے امروز لکی مروت کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے تھانہ غزنی خیل، صدر، نورنگ اور درہ تنگ چیک پوسٹ میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت محمد اشفاق خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
آر پی او بنوں قاسم علی خان نے تھانوں اور پنجاب سے منسلک سرحدی چیک پوسٹ درہ تنگ کے مختلف احاطوں، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات اور چوکی میں نصب جدید سکواء تھرمل سکوپ کا معائنہ کیا۔
آر پی او بنوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقات کی اور انکی مستعدی پر انہیں داد دی۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہیں۔ عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و جوان تھانہ جات و چوکیات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنائیں۔
ڈیوٹی پر مامور پولیس جوان الرٹ ہوکر اپنی ڈیوٹی جانفشانی اور چاک و چوبند طریقہ سے انجام دیں۔
انہوں نے سرکاری اسلحہ کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ تھانہ ریکارڈ، رجسٹرات، نفری سٹیٹمنٹ اور ڈیوٹی چارٹ چیک کیا ۔ آر پی او بنوں نے تھانوں اور چیک پوسٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور شہریوں کو بروقت قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔








