نوشہرہ کے علاقے سیدو خیل بائے پاس نظام پور کے مقام پر لوڈر گاڑی کو روڈ ٹریفک حادثہ
نوشہرہ (نیوز ڈیسک) 9نیوز
ریسکیو 1122 نوشہرہ سے دو ایمبولینسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی
روڈ ٹریفک حادثہ میں لوڈر گاڑی بے قابو ہوکر روڈ سے اترنے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق لوڈر گاڑی پشاور سے نظام پور کی طرف گامزن تھی جس میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
۔۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لوڈر میں سوار کچھ افراد کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کیا۔۔
جبکہ شدید زخمی افراد کو قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا۔
حادثے کے دوران زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پشاور سے تھا جن کے نام درجہ ذیل ہیں۔
طاہر عمر 25 سال،
دانش عمر 07 سال،
ارسلان عمر 05 سال،
حنیف گل عمر 61 سال،
فیاض گل عمر 25 سال،
حضرت علی عمر 23 سال،
زبیر خان عمر 20 سال،