419

ریاست اور عوام کی زمہ داری.

ریاست اور عوام کی زمہ داری.

تحریر: محمد کامران

یوں تو ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہئے اور ریاست کا احترام ہر شہری پر فرض ہے. انسان کا حق مانگناایک فطری عمل ہے اور اگر انسان اپنا حق مانگنا بھی گوارہ نہ کرے تو وہ اپنی انسانی لکیر سے بھی نیچے گر جاتا ہے. مگر یہاں معاملہ تھوڑا مختلف ہے، ہم بات کرتے ہیں اپنے پیارے پاکستان کی.
جہاں کالے کو سفید اور سفید کو شاہ کالا، قصور وار ٹھہرے بے گناہ اور معصوم سلاخوں کہ پیچھے، چور کریں عیاشی اور سفید پوش رہے غربت کی چکی میں. ویسے اقبال نے یوں ہی نہیں کہا،
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جسکو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا.

پاکستان کو آزاد ہوئے تقریباً 74 سال ہوچکے ہیں مگر ہماری عوام آج بھی کسی مسیحا کے انتظار میں بیٹھی ہے جو یہاں کے حالات بدل کے رکھ دیگا. نجانے یہ پاکستان کتنی قربانیاں اور کاوشوں کہ بعد اسلامی مملکت کے نام پر حاصل ہوا مگر ہماری عوام نے نہ تو اس کو ملک سمجھا نہ ہی اسلامی تشخص کو برقرار رکھا.. بدقسمتی سے ہم ان بدنصیب اقوام میں سے ہیں جو خداداد وسائل کے باوجود آج گوروں کی مقروض ہے.
عوام کا تو بس ایک ہی نعرہ ہے جو کرےحکومت کرے ہماری زمہ داری صرف تنقید ہے.
مانا کہ پاکستان کو قائداعظم کے بعد اچھی قیادت نہیں ملی مگر ہماری قوم نے بھی آج تک اپنی طرزِ زندگی میں بہتری نہیں لائی. مغلیہ دور کی عیاشی اور گوروں کے دور کی غلامی نے زہنی طور پر پست کر دیا ہے. ہمیں اپنی قوم کو بیدار کرکے اپنی صلاحیتوں کو منوانا ہوگا. زنگ آلود دماغوں کو کامیابی کی راہ دکھانی ہوگی.
آج پاکستان مہنگائی، کرپشن، رشوت خوری، سفارش، چوری اور قتل و غارت جیسی معاشرتی بیماریوں میں بری طرح دھنس چکا ہے. حکومت جو مرضی قانون نافذ کرے مگر جب تک بحیثیت مسلمان ہم پیارے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ سلام کی تعلیمات کا مطالعہ کر کے اپنی زندگی میں درستگی نہیں لاتے کوئی قانون ہمیں رائے راست پر نہیں لاسکتا. ہمیں اپنے ریاستی اداروں کا احترام ، قومی نمائندوں کی عزت ، قانون کی پاسداری، رشوت اور حرام خوری سے کنارہ کشی، چوری سمیت تمام معاشرتی برائیوں سے سچے دل سے توبہ کر کے نجات حاصل کرنا ہوگی تب ایک قوم اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھا سکتی ہے.
پاکستان ایک عظیم قوم بن سکتی ہے مگر ہمیں انفرادی طور پر اپنے حق کیلئے لڑنے کے ساتھ اپنی زمہ داری کا احساس کر نا پڑیگا. آج پاکستان مختلف سازشوں کی زد میں ہے اور ہماری زمہ داری میں مزید اضافہ ہوا ہے کے اپنے ملک قوم کی رہنمائی کے لیے جدوجہد کریں اور اچھی سوچ کو پروان چڑھائیں.
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں