نوشہرہ کے تھانہ اکبرپورہ کی حدود میں واقع علاقے زخئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم چوروں نے مسجد کو نشانہ بنا لیا۔
اطلاعات کے مطابق چوروں نے مسجد ابوبکر صدیق کے مرکزی دروازے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود الماریوں کے تالے بھی توڑ دیے۔ چور مسجد سے 5 کلو واٹ ہائی بریڈ انورٹر اور دو 2500 واٹ کی بیٹریاں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ مقامی افراد نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور نامعلوم ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)
- پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، اپریل میں شرح تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی، شہری مزید معاشی دباؤ کا شکار -مئ2, 2026
- پان، سگریٹ اور نسوار کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ -مئ2, 2026
- اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار -مئ2, 2026








