296

آر آئی یو جے کی بھر پور مذمت

آر آئی یو جے کی نائب صدر عون شیرازی اور دیگر صحافیوں کا نادرا اور پاسپورٹ کا ڈیٹا با اثر افراد کو غیر قانونی طور پر دینے اور ان پر مقدمات بنائے کی شدید الفاظ میں مذمت

رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

اسلام آباد: (رحیم خٹک) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے)نے آر آئی یو جے کے نائب صدر عون شیرازی اور دیگر صحافیوں کا نادرا اور پاسپورٹ کا ڈیٹا با اثر افراد کو غیر قانونی طور پر دینے اور ان پر مقدمات بنائے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

فائل فوٹو سینئر صحافی چوہدری مسعود

تفصیلات کے مطابق آر آئی یو جے کا اجلاس صدر عامر سجاد سید کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں آر آئی یو جے کے سیکرٹری طارق علی ورک،صدرنیشنل پریس کلب شکیل انجم کے علاؤہ پریس کلب اور آر آئی یو جے کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں میں متعلقہ کمیٹی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے وران بس ڈیپو خالی کرایا تھا جس کی عون شیرازی،نادر بلوچ ،حافظ مسعود چوہدری،نوید ستی اور مبشر لقمان نے رپورٹنگ کی جس میں ڈی سی راولپنڈی کابھی موقف دیا گیا لیکن عظمیٰ گل جنہیں مذکورہ ڈیپو لیز پر دیا گیا تھا نے حکومت پنجاب کی بجائے ان صحافیوں کے خلاف مقدمہ دائر کروایا اجلاس میں اس امر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ عظمیٰ گل نے خود عدالت میں اعتراف کیا کہ انہوں نے مذکورہ صحافیوں کے نادرا اور پاسپورٹ کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کیا ہے حالانکہ قانون کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سوا کو بھی شخص ذاتی حیثیت میں یہ ڈیٹا حاصل نہیں کر سکتا ہے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو یہ جرم ہے جس پر اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے آر آئی یو جے نے فیصلہ کیا کہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد عظمیٰ گل کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی صحافیوں کا ڈیٹا غیر قانونی طریقے سے حاصل نہ کرےراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ نے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ اگر کوئی فریق یہ سمجھتا ہے کہ خبر دیتے ہوئے اس کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو وہ میڈیا کے متعلقہ فورمز جن میں پریس کونسل آف پاکستان،پیمرا اور دیگر اداروں سے رجوع کر سکتا ہے لیکن اس کے بجائے اگر کوئی براہ راست مقدمہ دائر کرتا ہے تو افسوسناک ہے لیکن ہم ایسے عناصر پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ آر آئی یو جے آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے لئے خون کے آخری قطرے تک جنگ لڑے گی لہذا اس معاملے کو پاکستان بار کونسل کی جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے جس میں ملک کے نامور سینئر وکلا شامل ہیں اور آئندہ پیشی سے جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کے سینیئر وکلاء مذکورہ صحافیوں کے مقدمات لڑیں گے اس معاملے پر جلد راولپنڈی پریس کلب میں میں توسعی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں شہر بھر کے سنیئرصحافی اورکورٹ رپورٹرز شرکت کریں گے اجلاس میں کہا گیا کہ صحافیوں نے ملک میں عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے ہمیں معزز عدالت پر پورا بھروسہ ہے اور پورا یقین ہے کہ ان صحافیوں کے کیسوں کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔

طارق علی ورک
(قائم مقام سیکرٹری آر آئی یو جے)

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں