آر آئی یوجے و ایپنک اور ایم ڈبلیو او کا جرنلسٹ میڈیا ورکر پروٹیکشن بل کا سینٹ سے منظوری کاخیر مقدم

اسلام آباد (9نیوز ) آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشنAPNEC لوکل کے چیئرمین و راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس RIUJ کے جنرل سیکرٹری محمد صدیق انظر۔آر آئی یوجے کے قائم مقام صدر رانا رضوان ارشد ۔

میڈیا ورکر آرگنائزیشن MWO کے صدر کلیم شمیم جنرل سیکرٹری ایپنک لوکل و ایم ڈبلیو او راجہ جاوید خان اور دیگر عہدیداروں نے جرنلسٹ و میڈیا ورکرز پروٹیکشن بل کی قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے منظوری کا زبردست خیر مقدم کیا ہے، انھوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم اس بل کی تیاری میں وفاقی وزیر ہیومن رائٹس شیریں مزاری، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے علاوہ سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس بل کی تیاری اور منظوری میں اپنا کردار ادا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بل طویل عرصے سے زیر التوا تھا

مگر یہ مجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے کہ یہ بل موجود حکومتی دور میں قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہوا ہے، اس بل میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے ہماری تنظیم پی ایف یو جے برنانے جو سفارشات اور تجاویز دیں تھیں انکو بھی شامل کیا گیا، انہوں نے کہا کہ قبل ازیں اس بل کی تیاری میں صرف جرنلسٹس کے تحفظ کی بات کی جاتی تھی مگر ہم نے اس بل میں میڈیا ورکرز کے تحفظ اور حقوقِ کو بھی شامل کرایا ہے ،

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بل کی منظوری کے بعد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تحفظ اور دیگر حقوق جو دیے گئے ہیں حکومت ان پر خلوص دل سے عملدرآمد کرائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ ہم جلد ہی اس بل کے حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں سیمینارز کا اہتمام کریں گے تاکہ ہمارے میڈیا ورکرز کو درست آگاہی حاصل ہو سکے اور اس بل پر عملدرآمد کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت انسانی حقوق شیریں مزاری سے بات چیت کریں گے انھوں نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ طویل عرصے سے آئی-ٹی-این-ای میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے زیر التوا مقدمات کو جلد حل کرنے کیلئے فوری طور پر ہائیکورٹ کے جج کو چیئرمین آئی-ٹی-این-ای مقرر کیا جائے اور میڈیا ورکرز اور صحافیوں میں پائی جانے والی بےچینی کو دور کیا جائے۔