Complaint against judges 280

ججز کیخلاف شکایت پر فوری کارروائی شروع کرنے کی استدعا مسترد

ججز کیخلاف شکایت پر فوری کارروائی شروع کرنے کی استدعا مسترد

نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

supreme court

عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایت پر فوری کارروائی شروع کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس منیب اختر نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

درخواست گزار نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے 13جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکیخلاف ریفرنس جاری رکھنے کی درخواست خارج کردی۔

درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایت آنے پر فوری کارروائی شروع کرنے کے احکامات دینے کی استدعا کر رکھی تھی۔

یاد رہے کہ 13 جون 2023 کو جوڈیشل کونسل کی کارروائی ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں