201

قاضی جمیل الرحمٰن تبدیل، احسن یونس نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

قاضی جمیل الرحمٰن تبدیل، احسن یونس نئے آئی جی اسلام آباد تعینات،نوٹیفیکشن جاری

رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

قاضی جمیل الرحمٰن تبدیل، احسن یونس نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

اسلام آباد (9نیوز) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن کو تبدیل کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

تصویر: قاضی جمیل الرحمٰن

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اور چوری، ڈکیتی اور راہزنی کا معاملہ سنگین ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا اور 23 نومبر کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ “جب آپ سے شہر میں کرائم ہی کنٹرول نہیں ہو رہا تو میں آپ سے کیا بات کروں”
دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ذرائع نے بھی تصدیق کی تھی کہ وزیر داخلہ نے آئی جی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تین نام بھجوائے تھے جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزشتہ روز قاضی جمیل الرحمٰن کو انکے عہدے سے ہٹاتے ہوئے گریڈ 20 کے سینئر پولیس افسر احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

تصویر: احسن یونس نئے آئی جی اسلام آباد

واضح رہے کہ رواں سال قاضی جمیل الرحمٰن کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کے بعد اسلام آباد میں کرائم میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی گونج اقتدار کے ایوانوں تک سنائی دی، رواں برس شہر اقتدار میں 130 قتل، 954 ڈکیتی، 585 چوری اور 47 ریپ کیس رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر سنگین جرائم اس کے علاوہ ہیں یاد رہے کہ سابق آئی جی اسلام آباد نے گزشتہ ماہ 10 تاریخ کو کورس پر بھی جانے سے انکار کیا تھا۔
جبکہ جڑواں شہروں میں رہنے والے شہریوں نے پولیس آفیسر احسن یونس کو بطور آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اسلام آباد کے رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اسلام آباد کی عوام احسن یونس سے بطور آئی جی راولپنڈی میں تعیناتی کے دوران کمیونٹی پولیسنگ کے طرز کی کارکردگی کی توقع کر رہی ہے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں