سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کےلیے فرنچائزز نے ڈرافٹ سے قبل جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے انکے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جبکہ دفاعی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7،7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔
لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کو ہوگی، جس میں 32 ممالک کے 425 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی پہلی پِک ہے جس کے ببعد باالترتیب ملتان سلطانز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی باری آئے گی۔
یاد رہے کہ ہر فرنچاز صرف 18 پلئیرز کو رکھ سکتی ہے جس میں 3 پلاٹینیم، ڈائیمنڈ اور گولڈ کیٹیگری جبکہ 5 سلور، 2 ایمرجنگ اور 2 سپلمنٹری پلئیرز شامل ہونگے۔
پی ایس ایل7 ڈرافٹ:غیرملکی کھلاڑیوں کے نام سامنےآگئے
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا ایڈیشن اگلے سال 27 جنوری سے 27 فروری تک ہونے ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔
ایونٹ کے پہلے مرحلے کے تمام 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا