صوبائی وزیر برائے ریلیف و آبادکاری محمد اقبال خان وزیر نے خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں کا اچانک دورہ
بنوں (بیورورپورٹ)9 نیوز
صوبائی وزیر برائے ریلیف و آبادکاری محمد اقبال خان وزیر نے خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جابے والی سہولیات اور ہسپتال میں جاری کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو کام تیز کرنے کا ہدایت کی۔ صوبائی وزیر محمد اقبال خان وزیر نے صفائی کی خراب صورتحال پر عدم اطمینان اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو اس حوالے سے فوری اقدامات اور ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا, انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر واضح کیا کہ فنڈز کی کمی ہو یا سٹاف کی کمی ہو تو وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نوٹس لائیں گے۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کریں بصورت دیگر ذمہ دار حکام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل لائی جائے گی۔ اقبال وزیر نے واضح کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے سخت ہدایات ہیں کہ عوام کو سہولت دینے پر کسی کے ساتھ بھی کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور عوام کو ہر حال میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔