137

پولیس کی بڑی کاروائی ڈانسر لڑکیاں گرفتار

نوشہرہ: تھانہ نوشہرہ کلاں کی بڑی کاروائی

رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

گزشتہ شب جاری رقص کے محفل پر چھاپہ۔08 لیڈی ڈانسر سمیت 64 ملزمان گرفتار۔آلات موسیقی اور اسلحہ برآمد۔

گزشتہ شب رات کے تیسرے پہر نوشہرہ کلاں پولیس کو اطلاع ملی کہ میاں جی ہوٹل اسماعیل خیل میں رقص و سرور کی محفل جاری ہے۔جس سے اردگرد آبادی کے آرام میں خلل پڑ رہا ہے۔ہارون خان SHO نوشہرہ کلاں نے فوری طور پر نفری کو ہمراہ لیکر حکمت عملی سے کامیاب چھاپہ لگایا۔موقع پر موجود 08 لیڈی ڈانسر کے علاوہ 56 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 04 عدد پستول اور موقع سے بڑے لاوڈ اسپیکر اور آلات موسیقی برآمد کرکے بطور ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں