205

پاکستانی جھنڈا لگاکر پریکٹس کرنےکی وجہ کیا ہے؟

پاکستانی جھنڈا لگاکر پریکٹس کرنےکی وجہ کیا ہے؟



کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا لگانے پر شائقینِ کرکٹ اور ٹیمز حیران تھیں کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنا جھنڈا لگا کر پریکٹس کیوں کرتی ہے، جس کی وجہ ثقلین مشتاق نے بتائی ہے۔



قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کنسلٹنٹ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ میدان میں پریکٹس سیشنز کے دوران پاکستان کا پرچم لگانے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ کھلاڑیوں میں وطن کےلیے کھیلنے اور جان لڑانے کا جذبہ پیدا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس سیشنز میں دن کا آغاز وطن کی محبت کے ساتھ کرتے ہیں، اور یہ بات یقینی ہوگئی ہے جب سے ہم نے میدان میں پرچم لگا کر کھلاڑیوں کو ملک کےلیے کھیلنے کا جذبہ پیدا کیا ہے، قومی ٹیم جیت کی راہ پر گامزن ہوئی ہے۔



بالنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈا اس بات کی یقین دہانی ہے کہ 23 کروڑ عوام اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے لیے دعائیں کریں گے اور ہم اپنی پوری محنت کرینگے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں