پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی PESS شاہین ون اے کے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ، پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے – کرنل (ر) نسیم راجہ جنرل سیکریٹری پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی PESS

کرنل (ر) نسیم راجہ جنرل سیکریٹری پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی PESS کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیاہے جس سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔چیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر،کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے بھی مشاہدہ کیا۔مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کرنل (ر) نسیم راجہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز کو مبارک باد دی۔ انہوں نے سائنسدانوں، انجینئرز کی مہارت اور عزم کو سراہا۔ وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان کیجانب سے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔