نوشہرہ: تھانہ نظام پور کی حدود گاؤں مروبہ میں ایک نوجوان کو قتل جبکہ تین کو زخمی کرنے والے 03 ملزمان گرفتار،ملزمان چوری کی غرض سے آئے تھےملزمان کا اعتراف جرم اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد…!

تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر کو حمزہ ساکن مروبہ نظامپور نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کی تھی کہ وہ اپنے نوجوان دوستوں کیساتھ اپنے حجرہ میں محو خواب تھا کہ آہٹ کی آواز سے بیدار ہوئے دیکھا تو چند افراد صحن میں تھے جن کو آواز دی کہ کون ہیں تو انہوں نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی فائرنگ سے یاسر موقع پر جانبحق جبکہ ،طلحہ اور باسط شدید زخمی ہوگئے تھے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے ڈی ایس پی اکوڑہ ارشدخان، ایس ایچ او تھانہ نظامپور سلیم خان اور ایس آئی آیاز خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا تھا۔

تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلجنس کی مدد سے تفتیش کا آغاز کیا تو ابتدائی تفتیش سے پولیس کو علم ہوا کہ ملزمان چوری کی غرض سے آئے تھے لیکن اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت تھا۔اپنی تفتیش کو جاری رکھتے علاقہ میں مشتبہ افراد کی خفیہ اور آشکارہ نگرانی کو جاری رکھا گیا۔
جدید طریقہ تفتیش اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دن رات کی انتھک محنت سے ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان تک رسائی حاصل کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان میں سید قاسم ولد رکن دین،سیف اللہ ولد گل افضل اور حکمین گل ولد نواز گل شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب کچھ اُگل دیا ہے۔ملزمان چوری کی غرض سے آئے تھے آواز لگانے پر پکڑے جانے کے ڈر سے نوجوانوں پر فائرنگ کی تھی۔ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف اور پستول چوری کی گئی بکریاں اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ اس موقع پر ایس ایچ او نظامپور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملزمان کے ایک ساتھی کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپے جاری ہیں۔ جلد ہی چوتھے ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔