191

نوشہرہ پولیس کی بروقت کاروائی سرکاری املاک چوری کرنے والا گروہ گرفتار

نوشہرہ پولیس کی بروقت کاروائی، سرکاری املاک چوری کرنے والا گروہ گرفتار

نیوز ڈیسک(9نیوز) نوشہرہ



تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ نظامپور میں چار رکنی گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ سرکاری املاک کو مشینری کے ذریعے دن دیہاڑے چوری کرنے والے گروہ میں تین پاکستانی اور ایک افغانی شہری ملوث ہیں۔

نظامپور پولیس کی طرف سے جاری کردہ چوروں اور مشینری کی تصاویر



ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقہ نظامپور کے توہا روڈ پر نصب سرکاری گیس پائپ لائن کو گلنڈر کٹر کی مدد سے ٹرک میں ڈالا جا رہا تھا کہ مقامی نوجوان نے پولیس کو اطلاع کردی۔

اطلاع ملتے ہی اے ایس آئی شاہجہان نے اپنی ٹیم کے ساتھ چاروں ملزمان کو مشینری سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔

ہمارے ذرائع کے مطابق ملزمان نے 56 عدد پائپ کاٹ کر ٹرک میں لوڈ کر رکھے تھے اور مزید پائپ بھی مشینری کے ذریعے کاٹے جا رہے تھے کہ مقامی نوجوان نے ان کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع کر دی۔



ملزمان کی شناخت عمران ولد فرید ساکن مردان، ارشد ولد معرفت ساکن نوشہرہ کلاںصیام ولد سید کریم ساکن پشاور اور یوسف ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے ٹرک 56 عدد سرکاری گیس پائپ لائن کے پائپ، بلینڈر کٹر مشین،برآمد کرکے تھانہ منتقل کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔مزید تفتیش کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں