نوشہرہ:تھانہ نوشہرہ کلاں اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کا کھنڈر اور گرد نواح میں شرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

چار منشیات فروش گرفتار،منشات فروش خورشید عالم منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے خصوصی احکامات پر نوشہرہ کلاں کے حدود کھنڈر میں ہاروں خان SHO نوشہرہ کلاں کی سربراہی میں مقامی پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے منشیات فروشوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کے ہمراہ منشیات فروشوں کےگھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ کے دوران 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار منشیات فروشوں میں خورشید عالم عرف پپو ولد میر عالم ساکن کھنڈر پولیس کو منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزمان کے قبضے سے 220 گرام آئس اور 250 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف نوشہرہ پولیس کی بلا تعطل کاروائیاں جاری رہے گی۔