135

برطانیہ:سابق وزیراعظم نوازشریف کے ویزامیں توسیع کی درخواست مسترد

برطانیہ:سابق وزیراعظم نوازشریف کے ویزامیں توسیع کی درخواست مسترد

اسلام آباد(9نیوز)

برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے حزب اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے سربراہ اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ نے محمد نواز شریف کے ویزے میں مزید توسیع سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ وہ امیگریشن ٹریبونل میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرسکتے ہیں۔

اس کے بعدمیاں نوازشریف کے وکلاء نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائرکردی ہے۔مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ “محکمہ داخلہ کا حکم اس اپیل کے فیصلے تک “غیرمؤثر”رہے گا اورسابق وزیراعظم اپیل کا فیصلہ ہونے تک قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم رہ سکتے ہیں

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں