129

اسلام آباد تھانہ سنگجانی پولیس کا موٹرسائیکل چور گروہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

تھانہ سنگجانی پولیس کا موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف بڑا کریک ڈاﺅن

نیوز ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

تھانہ سنگجانی پولیس کی گرفت میں ملزمان

بین الصوبائی منظم مو ٹر سائیکل چور گروہ کے پانچ ملزمان سر غنہ سمیت گرفتار،

برآمد شدہ موٹرسائیکل

ملزمان کے قبضے سے لاکھو ں روپے مالیت کے 12 مسروقہ موٹرسائیکل اور سپیئرپارٹس برآمد،

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے

ایس ایچ او تھانہ سنگجانی سید اشتیاق حسین شاہ معہ پولیس ٹیم نے اس سلسلہ میں جدید تکنیکی، انسانی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور سنگجانی، ترنول اور دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک بین الصوبائی منظم گروہ کے پانچ ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ہے،

ملزمان کی شناخت انور شاہ ولد عبدالمالک سکنہ گاﺅں درگئی ضلع ژوب بلوچستان، بہاو الحق ولد نیاز محمد سکنہ ضلع ژوب بلوچستان، محمد سجاد ولد محمد سعید سکنہ شرقی کالونی ضلع وہاڑی، محمد نفیس ولد عبدالمجید سکنہ گاﺅں ججیال ضلع نارووال اور عبدالصبور ولد عبدالخالق ضلع ژوب بلوچستان سے ہوئی پے۔

اس گروہ کا سرغنہ انور شاہ ولد عبدالمالک ہے۔ملزمان کے قبضے سے ابھی تک 12موٹر سائیکل، موٹر سائیکلوں کے سپئیر پارٹس، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے ہیں،

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں کے علاوہ پنجاب میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرچکے ہیں اور 50 سے زائد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں

ملزمان مختلف علاقوں کی ریکی کرتے تھے اور چابی کے ذریعے موٹر سائیکل کھول کر چوری کر لیتے تھے اور کوئٹہ ژوب بلوچستان میں بھجواتے تھے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

سینئر پولیس افسران نے تھانہ سنگجانی پولیس کی اس بہترین کارکردگی پر شاباش اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

سی پی او/ ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،

تمام افسران کو واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سنگین جرائم ، موٹر سائیکل چوری کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں