294

امن و امان کی خاطر ایک اہم سنگ میل عبور…!

لکی مروت پولیس نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا

رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کی خصوصی دلچسپی، ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن ساجد علی اور ڈی پی او لکی مروت عمران کی انتھک کوششوں سے ضلع لکی مروت کے دور افتادہ علاقہ براگئی میں نئے پولیس اسٹیشن کا قائم عمل میں لایاگیا ہے. تھانے کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جناب آئی جی خیبر پختون خواہ نے جاری کیا.

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری

ڈی پی او لکی مروت عمران خان نے تھانہ براگئی میں فوری پولیس عملہ تعینات کروا کے باقاعدہ کام شروع کروا دیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت کا کہنا تھا کہ تھانہ برگئی کا قیام انشاء اللہ ضلع لکی مروت میں امن و امان کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور اس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے.

آر پی او بنوں ساجد علی

علاقہ براگئی میں نئے تھانے کے قیام کے بعد جرائم میں خاطر خواہ کمی آئے گی، اس سے نہ صرف عوام کو سہولت ہو گی بلکہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے عوام کو تین گھنٹے کا سفر کرکے تھانہ نورنگ آنا پڑتا تھا.

ڈی پی او لکی مروت عمران خان

براگئی اور ملحقہ دیہات کے عوام نے ائی جی پی خیبر پختونخواہ جناب معضم جاہ انصاری اور آر پی او بنوں ساجد علی خان صاحب کا عوام کے اس دیرینہ مطالبہ کی منظوری پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے.

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں